ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میٹرو کی مجنٹالائن پوری طرح تیار، اب 40 منٹ میں نوئیڈا سے پہنچیں ایئرپورٹ

دہلی میٹرو کی مجنٹالائن پوری طرح تیار، اب 40 منٹ میں نوئیڈا سے پہنچیں ایئرپورٹ

Sat, 26 May 2018 12:16:22    S.O. News Service

نئی دہلی25مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی سے نوئیڈا ٹرمینل ون پر اب آپ دہلی میٹرو کی شاندار سواری سے صرف چالیس منٹ میں پہنچ سکتے ہیں۔ 38 کلومیٹر کے اس لائن کا ایک حصہ پہلے سے ہی سروس دے رہا ہے۔ اب اگلے ہفتے کالکامندر سے جنک پوری تک کا حصہ بھی میٹرو سے جڑ کر تیار ہو جائے گا۔ نوئیڈا کے بوٹینیکل گارڈن پر بیٹھیے اور براہ راست جنک پوری ویسٹ اتریں۔ دہلی میٹرو کی 38 کلومیٹر طویل مجنٹالائن اب پوری طرح تیار ہے۔ اور آپ کو اگر نوئیڈا سے گڑگاؤں جانا ہو تو حوض خاص سے میٹرو بدل کر اپنا کم از کم 40 منٹ بچا سکتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اس لائن پر آپ کو ملک کا سب سے طویل اور بلند ایسکلیٹرز بھی ملے گا۔ جنک پوری ویسٹ کا یہ ایسکلیٹر پر آپ سفر شروع کرتے ہیں اور تقریبا پانچ منزلہ عمارت کی اونچائی کھڑے کھڑے طے کر لیتے ہیں۔ 


Share: